کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کو ہے جس کی وجہ سے سندھ حکومت نے اس روز چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ حکومت نے چار اپریل بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا سندھ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔