منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

قیام امن کیلئے پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ برسرپیکار ہے، ایئرچیف مارشل

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رسالپور (آئی این پی) ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ برسرپیکار ہے‘ ہم نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی‘ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور امن کے ساتھ باعزت طور پر جینا چاہتی ہے۔ جمعرات کو اصغر خان اکیڈمی میں 40 ویں بی ایل پی سی کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی۔ سربراہ پاک فضائیہ تقریب کے مہمان خصوصی تھی۔

کمبیٹ کورس میں 28 ایوی ایشن کیڈٹ اور بی ایل پی سی میں 19کیڈٹ شامل ہیں 49 ویں الائیڈ کورس میں دس ایرانی کیڈٹس بھی کمیشن لینے والوں میں شامل ہیں۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے وہ اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قیام امن کے لئے پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ برسرپیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور ان کے ساتھ باعزت طور پر جینا چاہتی ہے ہم نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ایئر چیف نے پاس آئوٹ اور کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…