بیجنگ(آئی این پی /شنہوا)چینی صدر مملکت شی جن پھنگ جو سی پی سی کے جنرل سیکرٹری ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین اور مرکزی جامع گہری اصلاحاتی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں،مرکزی جامع وسیع تر اصلاحاتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔اجلا س سے اپنے خطاب میں شی جن پھنگ نے کہا کہ پارٹی اور سرکاری اداروں میں وسیع تر اصلاحات کے شروع ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں جامع وسیع تر اصلاحات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وسیع تر اصلاحات سے موجودہ فوائد حاصل کرنے والے اداروں اور شخصیات پر اثرات مرتب ہوں گے جبکہ اداروں کے نظام کی اصلاح بھی کی جائے گی۔ اس لیے ان اصلاحات میں پیچیدگی ، حساسیت اور مشکلات نمایاں طور پر آئیں گی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ اسی تناظر میں جامع گہری اصلاحات کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی ر ہنمائی کردار کو مضبوط بنانا چاہیے۔اجلاس میں اصلاحات کی کامیابی کی ضمانت کیلئے متعدد ٹھوس قوانین و ضوابط کی بھی منظوری دی گئی۔اس اجلاس میں کمیٹی کے نائب سربراہوں لی کی چیان ،وونگ ہوننگ اور ہانگ چنگ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔