جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

میکسیکو ، اجتماعی قبر سے 240افراد کی باقیات دریافت

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

میکسیکو(آئی این پی)امریکی ریاست میکسیکو میں اجتماعی قبر سے 240افراد کی باقیات دریافت ہوئیں ہیں، گرفتار مشہور قاتل ’’سوپ میکر ‘‘300سے زیادہ افراد کو قتلکرنے کا اعتراف کر چکا ہے۔ قاتل مقتولین کو تیزاب میں گلا کر اسکا پانی سوپ کی طرح گٹر میں بہا دیتا تھا۔ علاقے میں 200کلو گرام انسانی ہڈیاں اور 16500لیٹر کے قریب انسانی فضلہ برآمد ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میکسیکو کے مقامی حکام نے یقین ظاہر کیا ہے کہ 2009 میں جس ہولناک اور انسانیت دشمن قاتل کو گرفتار کیا گیاتھا۔

اس نے اپنے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کی تفصیلات بیان کی ہیں جس کے مطابق ’’سوپ میکر ‘‘کے نام سے مشہور یہ قاتل 300سے زیادہ افراد کو قتل کرچکا ہے جبکہ حکا م کا کہناہے کہ تیجوانا کے جس علاقے سے یہ اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہیں، اس میں مجموعی طور پر 240افراد کی باقیات دفن ہیں۔ سانتیاگو میزا لوپیز نے جس بہیمانہ طریقے پر لوگوں کو قتل کرایا اور انہیں تیزاب میں گلانے کے بعد دفن کردیا اسکا تصور بھی محال ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس قاتل کو مقامی حکام دی سوپ میکر کے نام سے یاد کرتے ہیں کیونکہ وہ مقتولین کو تیزاب میں گلا کر اسکا پانی سوپ کی طرح گٹر میں بہا دیتا تھا۔ واضح ہو کہ جس علاقے سے یہ اجتماعی قبریں ملی ہیں وہ سانتیاگو میزا لوپیز کاا ڈہ تھا اور اس علاقے کو الپوزیلرو کے نام سے جانا جاتا تھا۔ لوپیز کو 2009 میں جب گرفتار کیا گیا تھا تو پوری دنیا میں سنسنی پھیل گئی تھی کیونکہ اس نے اتنے زیادہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا کہ سننے والوں کے رونگٹے بھی کھڑے ہوجاتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ جس علاقے میں یہ سرگرم تھا وہاں علاقے کے جرائم پیشہ گروہ کی طرف سے 300افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی اور اس سزا پر عمل کرانے کی ذمہ داری لوپیز نے لے لی تھی۔ اسکا کہناتھا کہ وہ لوگوں کو قتل کرنے کے بعد تیزا ب کے ڈرم میں انکی باقیات ڈال کر انہیں گلاتا تھا اور اسکے بعد ہڈیوں کو زیر زمین دفن کردیتا تھا جبکہ جو پانی بچ جاتا تھا اسے نالوں اور گٹر میں بہا دیا جاتا تھا۔

اب تک اس علاقے میں تقریباً200کلو گرام انسانی ہڈیاں اور 16500لیٹر کے قریب انسانی فضلہ برآمد کیا۔ جس علاقے سے یہ سب چیزیں برآمد ہوئی ہیں وہ ریاست میکسیکو کے باجا کیلیفورنیا علاقے میں واقع ہیں او راس علاقے کو چکن کواپ کہا جاتا ہے۔اس جرائم پیشہ گروہ نے جن لوگوں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا وہ منی لانڈرنگ، منظم جرائم اور منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…