جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے  (مانیٹرنگ ڈیسک)  اپنی جارحانہ بلے بازی سے پوری دنیا میں مشہور ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے ورلڈکپ 2019ءکو اپنا آخری ٹورنامنٹ قرار دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ورلڈکپ 2019ء کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ کرس گیل ورلڈکپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیلنے کیلئے زمبابوے میں موجود تھے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کیخلاف میچ میں شاندار سنچری بھی سکور کی۔

مگر اس کے بعد کے میچوں میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ ویسٹ انڈیز کا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کرس گیل نے خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اس ٹورنامنٹ کو اپنے کیرئیر کا آخری ٹورنامنٹ بھی قرار دیدیا اور کہا کہ چونکہ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہے اس لئے میں خود کو مکمل فٹ رکھ کر بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے زمبابوین حکومت اور کرکٹ بورڈ کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا جبکہ ان کی ٹیم کی حمایت کرنے پر عوام کے بھی مشکور نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں جس مقصد کیلئے آئے تھے، وہ پورا ہو گیا ہے اور یہاں سے جتنی محبت ملی، وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…