بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

بھارت نے گھٹیا پن کی انتہا کردی،پاکستانی سفارتکاروں کے اہل خانہ یہاں تک کہ معصوم بچوں کو بھی نہ بخشا، انتہائی افسوسناک سلوک کئے جانے کا انکشاف

datetime 10  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد/نئی دہلی(این این آئی)نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران اور اہلکاروں کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 روز سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ افسران، اہلکاروں اور عملے کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہلی کے علاقے چانکیہ پوری میں پاکستان کے سینئر افسر کی گاڑی کو روک کر ہراساں کیا گیا اور انہیں واپس جانا پڑا۔ ایک اور واقعہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچے اسکول جا رہے تھے کہ انہیں روکا گیا جس کے بعد بچوں اور ڈرائیور کو ہراساں کیا گیا جب کہ 2 گاڑیوں کے ایکسیڈنٹ بھی کیے گئے۔ اطلاعات ہیں کہ ہائی کمیشن میں مختلف کام سے آنے والے افراد اور لیبر تک کو روکا جا رہا ہے، بھارت کے روئیے کی وجہ سے پاکستانی سفارتی اہلکاروں، ان کے بچوں اور خاندان کا وہاں رہنا نا ممکن ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے اس معاملے پر باضابطہ احتجاج کیا ہے اس حوالے سے بھارت کو احتجاجی مراسلے بھی بھیج دیئے گئے ہیں، اسلام آباد اور نئی دہلی میں ملاقات کر کے بھی بتا دیا گیا ہے اور کہا گیا کہ اگر یہی حالات رہے تو نئی دہلی میں کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے اور افسران کے 104 افراد موجود ہیں جن کے اہل خانہ کو ملا کر مجموعی طور پر 500 سے 600 پاکستانی باشندے دہلی میں موجود ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…