جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ترکوں کو اونٹوں کا ریوڑ کہنے والا جرمن سیاست دان مستعفی

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمن صوبے سیکسینی انہالٹ میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی کے سربراہ پوگینبرگ پارٹی صدارت سے مستعفی ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہیں کچھ ایام قبل جرمنی میں آباد ترک نسل باشندوں کو اونٹوں کا ریوڑ‘ اور زیرہ فروش کہنے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ پوگینبرگ سیکسنی انہالٹ میں اپنی جماعت کے چیرمین کے عہدے پر فائز تھے۔پوگینبرگ نے کہا کہ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ انہیں

میڈیا کی جانب سے اس حد تک دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مجھے اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔مرکزی جرمن شہر ماگدیبرگ میں پارلیمانی سیشن میں اپنی تقریر میں استعفے کا اعلان کیا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پارلیمان کے گروپ میں خود پوگینبرگ کی اپنی جماعت کے لوگوں نے ایک خفیہ ووٹنگ میں ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ تاہم پوگینبرگ نے کہا کہ وہ پارٹی صدارت سے مستعفی ہو جانے کے باوجود پارلیمانی گروپ کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…