ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ کو بڑا جھٹکا،سیاسی جماعتوں نے اپنا حمایت یافتہ چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کے لیے رابطے اور جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز کر دیا، بلوچستان سے منتخب سینیٹرز نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیاسی جماعتوں نے اپنا حمایت یافتہ چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کے لیے رابطے اور جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں کسی بھی سیاسی جماعت کو سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں اس لیے نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سیاسی جوڑ توڑ اور رابطوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے ٗ بلوچستان کے منتخب آزاد سینیٹرز نے خود کو اوپن قرار دیتے ہوئے تمام جماعتوں سے بات چیت کر نے کا عندیہ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے امیدوار راجہ ظفرالحق ہو سکتے ہیں اس سلسلے میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپ رکھا ہے ٗمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فروغ نسیم سے بات چیت کی ہے جب کہ انہوں نے بلوچستان سے منتخب چھ آزاد سینیٹرز سے بھی رابطہ کیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان سے نوازشریف خود بات کریں گے، اس کے علاوہ نوازشریف نے اس معاملے پر بدھ کو اہم اجلاس بلا لیا ہے جس میں دوسری جماعتوں اور آزاد سینیٹرز سے رابطے پر مامور رہنما اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو اور پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی بھی مدعو ہیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے ابھی تک چیئرمین سینٹ کیلئے کوئی نام سامنے نہیں آیا، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے رضا ربانی سے دوبارہ چیئرمین سینٹ کے لئے ابھی بات نہیں کی، اس لئے قیاس کیا جارہا ہے کہ ایوان بالا کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے فاروق ایچ نائیک کو ایک مرتبہ پھر دوبارہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے تاہم اسے اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب کرانے کیلئے دیگر جماعتوں کی حمایت بھی درکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…