ممبئی (این این آئی)ون ڈائریکشن کے سابق گلوکار جو جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کریں گے انہوں نے حال ہی میں کیلاش کھیر کے دو گانے ’تیری دیوانی‘ اور ’اللہ کے بندے‘ کی ویڈیو انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی۔
زین کی یہ ویڈیو جب کیلاش کھیر کی نظر سے گزری تو انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں زین کے ساتھ گانا گانے کیلئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زین کے ساتھ اپنی شرائط پر گانا گائیں گے۔



















































