پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا کے کتے کے بھی 54 ہزار افراد مداح بن گئے

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جس کے انسٹاگرام پر 2 کروڑ سے زائد فالوؤرز ہیں، وہ نہ صرف بھارت بلکہ امریکا تک مشہور ہیں۔پریانکا چوپڑا نہ صرف اپنے فیشن و لباس بلکہ اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔ساتھ ہی پگی چوپس کا شمار دنیا کے ایسے اداکاروں میں بھی ہوتا ہے، جن کے جانوروں کے بھی دنیا بھر میں ہزاروں مداح ہوتے ہیں۔

جی ہاں، بہت ہی کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ پریانکا چوپڑا کا ایک کتا جس کا نام ’ڈیانا‘ ہے، اس کے بھی دنیا بھر میں 54 ہزار سے زائد مداح موجود ہیں۔اداکارہ نے اپنے پیارے اور پسندیدہ کتے کے نام سے انسٹاگرام پر پیج بنا رکھا ہے، جس پر وہ نہ صرف ’ڈیانا‘ کی تصویریں شیئر کرتی ہیں، بلکہ متعدد تصویروں میں وہ اپنے کتے سے کھیلتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں۔اداکارہ نے اپنے کتے کے انسٹاگرام پیج کو ’ڈائریز آف ڈیانا‘ کا نام دیا ہے۔پریانکا چوپڑا رواں ماہ مارچ میں بھارتی فیشن میگزین ’ایلے‘ کے سرورق کی زینت بنی ہیں، اور حیرانگی کی بات یہ ہے کہ سرورق پر ان کے ساتھ اپنا پیارا کتا بھی ہے۔’ایلے انڈیا‘ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فیشن میگزین کے لیے امریکی شہر نیو یارک میں فوٹو شوٹ کروایا، جہاں ان کے ساتھ ان کا کتا ’ڈیانا‘ بھی موجود تھا۔پریانکا چوپڑا کے کتے کے انسٹاگرام پر اگرچہ اب تک صرف 75 پوسٹیں کی گئیں ہیں، تاہم اس کے دنیا بھر میں 54 ہزار سے زائد فالوؤرز موجود ہیں۔اس سے زیادہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اداکارہ کے کتے کے اکاؤنٹ نے صرف تین افراد کو فالو کر رکھا ہے، ان میں سے ایک پگی چوپس بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…