پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیوین پیٹرسن کا پاکستان آنے سے انکار

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیوین پیٹرسن نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے گزشتہ تین سیزنز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ٗ ان کی پوری کوشش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کیلئے اس مرتبہ ٹرافی جیتیں کیوں کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ سے صرف 12 ماہ قبل آپ کپتان تبدیل نہیں کرسکتے اور اگر ایسا کیا جائے تو ٹیم کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

پیٹرسن نے کہا کہ ان کا تجربہ کہتا ہے کہ کپتان کو سپورٹ کیا جائے، اس سے ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی محفوظ محسوس کرتے ہیں۔پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ اس بار کوئٹہ کو جیتتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز کو ٹیم کے تمام کھلاڑی پسند کرتے ہیں اور وہ کرکٹ کو بہت اچھا سمجھتے ہیں۔پیٹرسن نے کہا کہ ورلڈ کپ صرف 12 ماہ دور ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ سرفراز کو کہیں کہ آپ ہماری ٹیم کی ورلڈ کپ میں قیادت کریں گے۔اس سوال پر کہ کیا وہ مزید کرکٹ کھیلنا چاہیں گے ٗ پیٹرسن نے کہا کہ انہیں فیلڈنگ سے نفرت ہے، 20 سالوں پر محیط کریئر کے دوران انہیں کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی اور وہ اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہیں۔پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ان کا ٹیم میں کردار نہ صرف میچ فنش کرنا بلکہ نوجوانوں کی تربیت بھی کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…