بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ کے نیشنل پارک میں شیروں نے غیرقانونی شکاری کو کھالیا

datetime 13  فروری‬‮  2018 |

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ میں پولیس نے کہاہے کہ کروگر نیشنل پاک کے قریب شیروں کے ایک مشتبہ غیرقانونی شکاری کو شیروں نے کھا لیا ہے۔جانوروں نے تقریباً تمام جسم کھا لیا تاہم جسم کا کچھ حصہ ایک گیم پارک سے ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں ملا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لمپوپو پولیس کے ترجمان موئٹشے نگوئپے نے بتایا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ شخص گیم پارک میں غیرقانونی شکار کر رہا تھا ۔

جب شیروں نے حملہ کیا اور اسے ہلاک کر دیا۔وہ اس کا جسم کھا گئے، تقریباً پورا جسم، اور صرف اس کا سر اور کچھ باقیات بچی ہیں۔جنوبی افریقی ویب سائٹ کے مطابق پولیس تاحال ہلاک ہونے والے شخص کو شناخت نہیں کر سکی۔ اس کے جسم کے قریب سے ایک بھری ہوئی شکاری بندوق اور گولیاں بھی ملی ہیں۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے صوبہ لمپوپو میں حالیہ برسوں میں شیروں کے غیرقانونی شکار میں اضافہ ہوا ہے۔

شیروں کا جسم بعض اوقات افریقہ اور دیگر ممالک میں روایتی ادویات بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔جنگلی حیات کے تحفظ کی تنظیم بورن فری فاونڈیشن کا کہنا ہے شیروں کی ہڈیوں اور جسم کے دیگر حصوں کی جنوبی مشرقی ایشیا میں مانگ میں اضافہ ہورہا ہے، جہاں بعض اوقات انھیں چیتوں کی ہڈیوں کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔جنوری 2017 میں لمپوپو میں تین نر شیروں کی لاشیں ملی تھیں جنھیں زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا اور ان کے سر اور پنجے کٹے ہوئے تھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…