جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چینی صدر کا عوامی خوشحالی کیلئے اقدامات پر زور

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی چھوانگ (آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے عوامی خوشحالی کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ، غربت کا خاتمہ اور اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی کامل تکمیل کی جائے گی، کسی بھی قومیت ،خاندان یا فرد کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین بھی ہیں۔

انہوں نے جشن بہار کی آمد کے موقع پر گیارہ تاریخ کو جنوب مغربی چین کے صوبہ سی چھوانگ کے پہاڑی علاقے کا دورہ کیا۔ شی نے مذکورہ علاقے میں رہائش پذیر ای اقلیتی قومیت کے باشندوں کے کچھ گھروں کا دورہ کیا اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔اسی روز شی نے دا لیانگ شان پہاڑی علاقے میں واقع دو گاوں کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے ان کی طرز زندگی اور رہن سہن سے متعلق پوچھا ۔اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غربت کا خاتمہ کیا جائے گا۔ شی نے کہا کہ اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی کامل تکمیل کی جائے گی اور اس عمل میں کسی بھی قومیت ،خاندان یا فرد کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔ چینی صدر نے مقامی سرکاری اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ کی طرح عوام کی خوشحال زندگی کو اپنا مشن قرار دیں اور اس ہدف کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…