سنگا پور (آئی این پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا‘ خام تیل 61سینٹس کمی کے بعد 60.54 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا‘ تین روز میں خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 89 سینٹس فی بیرل کمی آچکی ہے‘ اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں سونا 40 سینٹس اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ سونا چالیس سینٹس اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی قیمت پر پہنچ گیا۔
جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں رواں سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ خام تیل عالمی مارکیٹ میں 61 سینٹس سستا ہو کر 60.54 ڈالر فی بیرل پر آگیا تین روز میں خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 89 سینٹس فی بیرل سستا ہوچکا ہے۔ لندن برینٹ خام تیل بھی پچاس سینٹس کمی کے بعد 64 ڈالر 39 سینٹس فی بیرل پر آگیا۔ تین روز میں لندن برینٹ خام تیل دو ڈالر پچپن سینٹس سستا ہوچکا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا چالیس سینٹس اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی قیمت پر پہنچ گیاہے۔