واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے میں ترمیم نہیں کی جاتی، تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس تاریخی معاہدے سے دستبردار ہو جائے گی۔ ادھر پینس کے دورہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی علاقوں میں عام ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ امریکا کی طرف سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر خود مختار فلسطینی انتظامیہ اور فلسطینی عوام دونوں ہی بہت برہم ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دورہ اسرائیل کے آخری روز انہوں نے یروشلم میں تاہم یہ امید بھی ظاہر کی کہ امریکا کے یورپی پارٹنر ممالک اس ڈیل کی کچھ شقوں میں موجود نقائص کے خاتمے میں مدد کریں گے۔ ادھر پینس کے دورہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی علاقوں میں عام ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ امریکا کی طرف سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر خود مختار فلسطینی انتظامیہ اور فلسطینی عوام دونوں ہی بہت برہم ہیں۔