دبئی۔۔۔..دبئی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کو اس میچ میں کامیابی کیلئے تین وکٹیں درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو جیت کیلئے ۲۷۶ رنزدرکار ہیں۔ پاکستانی بیٹسمینوں اور بولرز نے اپنی کارکردگی سے آسٹریلیا کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ دونوں پاکستانی اوپنرز شراکت کو 71رنز تک لے گئے۔اظہر علی 30رنز بناکر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد جب یونس خان کے ساتھ احمد شہزاد یکجا ہوئے تو آسٹریلوی بولرز کے لیے وکٹوں کا حصول خواب بن گیا،دونوں نے کبھی دفاعی انداز اور کبھی جارحانہ اسٹروکس سے اننگز کو استحکام بخشا۔دوسری وکٹ پر احمد شہزاد اور یونس خان نے 168رنز جوڑے،اس دوران احمد شہزاد نے اپنی سنچری بھی مکمل کی،وہ 131رنز کی سولڈ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین گئے،دوسرے اینڈ سے ان فارم یونس نے ایک بار پھر سنچری جڑدی۔پاکستانی کپتان مصباح الحق نے یونس کی سنچری مکمل ہوتے ہی اننگز ڈکلیئر کردی، 286رنز دو کھلاڑی ا?و?ٹ کے نتیجے میں پاکستان ، ا?سٹریلیا پر 437رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، یونس 103 اور سرفراز احمد 15رنز پر ناقابل شکست رہے۔جوابی اننگز میں آسٹریلوی اوپنرز اسکور کو 44رنز تک لے گئے لیکن یہاں سے تباہی شروع ہوئی،ذوالفقار بابر نے پہلی اننگز کے سنچری میکر ڈیوڈ وارنر کی وکٹ حاصل کی ،پھر ڈولن کو ٹھکانے لگایا،اگلے دو بیٹسمین یاسر شاہ نے شکار کیے، کپتان مائیکل کلارک اور نیتھن لائن اْن کی گھومتی ہوئی گیندوں پر نہیں ٹھہر سکے،صرف پندرہ رنز کے اضافے سے ا?سٹریلیا نے چار وکٹیں گنوادیں، اب 59رنز پر چار کھلاڑیوں سے محروم ہونے کے بعد میچ میں ا?سٹریلیا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں، چھ وکٹوں کے ساتھ اْنہیں 379رنز کا پہاڑ جیسا اسکور سر کرنا ہے۔
دبئی ٹیسٹ ، آسٹریلیا مشکل میں، پاکستان فتح کے قریب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































