بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امریکی نائب صدر مائیک پینس کی اسرائیل آمد،فلسطینیوں کا بائیکاٹ

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)نائب امریکی صدرمائیک پینس کے دورہ اسرائیل کا فلسطینیوں نے بائیکاٹ کر دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب امریکی صدر مائیک پینس گزشتہ روز سرکاری دورے پر اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب پہنچے ، نائب صدر پینس ایک امریکی فوجی جہاز سے اْردن سے اسرائیل کے ہوائی اڈے بین گورئن پر پہنچے تو اسرائیلی وزیر سیاحت یاریو لیون نے اْن کا استقبال کیا۔

یہ ان کا صدر ٹرمپ کی طرف سے 6 دسمبر کو یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد اعلیٰ ترین سطح پر پہلا دورہ اسرائیل ہے۔صدر ٹرمپ نے اس اعلان کے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دے گاجبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے صدر ٹرمپ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیصلے کے بعد امریکہ مستقبل میں اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے مزاکرات میں غیر جانبدار سہولت کار کے کردار کا اہل نہیں رہا۔ نائب صدر پینس کی یروشلم آمد سے پہلے ہی فلسطینی صدر محمود عباس بیرون ملک دورے پر روانہ ہو گئے۔فلسطینیوں نے نائب صدر پینس کے دورے کا بائیکاٹ کرنے کا علان کر رکھا ہے۔ یوں اْن کے دورے کے دوران اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے کوئی کسی پیش رفت نہ ہوسکی ۔اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس اسرائیل کے عظیم دوست ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ انہوں نے نائب صدر پینس کے ساتھ ایرانی جارحیت کو روکنے، ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں امن و استحکام کے بارے میں بات چیت کی ،اْنہوں نے کہا کہ ایسے معاملات کے حل کیلئے امریکہ کے قائدانہ کردار کا کوئی نعمل بدل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…