لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 17جنوری کو حکومت مخالف احتجاج اور دھرنے کو روکنے کیلئے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عوام کی منتخب کردہ حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان
غیر قانونی اور آئین کے آرٹیکل 124 اے کی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے احتجاج سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذااپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو 17 جنوری کو احتجاج اوردھرنا دینے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر تے کر دی۔فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ حکومتی موقف سن کر فیصلہ ہوگا۔