پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نسلی تعصب کیخلاف فنکاروں کا ایڈم سینڈلر کی فلم کا بائیکاٹ

datetime 24  اپریل‬‮  2015
Adam Sandler stars as Jack in JACK AND JILL.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوزڈیسک) ہالی ووڈ کے اداکار و ہدایتکار ایڈم سینڈلر کی مزاحیہ فلم کی شوٹنگ اس وقت بدمزگی کا شکار ہوگئی جب نسلی تعصب پر مبنی مناظر کی وجہ سے سیٹ پر موجود مقامی امریکی فنکاروں نے کام سے انکار کردیا۔ فلم کے مواد میں مذکورہ نسل کی توہین پر مبنی مواد اس قدر تھا کہ ثقافتی مواد پر مشاورت کرنے والا عملہ بھی سیٹ سے چلا گیا۔
ایکسٹراز میں شامل لورین نے بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کا کردار اپاچی نسل کے لوگوں کا ہوگا تاہم جو لباس زیب تن کرنے کو دیئے گئے، وہ اپاچی نہیں بلکہ کماچی نسل کے لوگوں کے تھے۔ اپاچی لوگ سر کے بالوں کی باریک چوٹیاں بھی نہیں بناتے۔ اسی طرح اس میں عورتوں کا بھی مذاق اڑانے کی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان سے کہا گیا تھا کہ یہ فلم مزاحیہ ہوگی تاہم اس میں ان کی ثقافت یا نسل کا مزاق نہیں بنایا جائے گا۔ دراصل ڈائریکٹر نے فلم میں گھسے پٹے تعصب پر مبنی نظریئے کو ہی پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس سلسلے میں جب ڈائریکشن عملے کے سربراہ ایڈم سینڈلر جو کہ اس فلم کا مرکزی کردار بھی کررہے ہیں، سے بات کی گئی تو ان کا جواب تھا کہ یہ ایک کومک سیریز ہے اور اس میں جانتے بوجھتے کسی کا مذاق نہیں بنایا جارہا۔ جب اداکاروں کی شنوائی نہ ہوسکی تو انہوں نے شوٹنگ ادھوری چھوڑتے ہوئے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ یہ فلم ساٹھ کی دہائی کی معروف پیشکش دی میگنیفیسنٹ سیون سے متاثر ہو کے تیار کی گئی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…