پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سعودیہ و متحدہ عرب امارات میں ٹیکس چھوٹ ختم نئے سال کے آغاز پر کونسی اشیاء مہنگی ہوجائینگی

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی )خلیج کی 2 امیر ترین ریاستوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ٹیکس کی چھوٹ کو ختم کرنے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں اور دیگر خلیجی ممالک بھی آئندہ برسوں میں اپنی اپنی ٹیکس اسکیموں کا اعلان کرنے والے ہیں،

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یکم جنوری 2018 سے سامان و سروسز پر 5 فیصد ٹیکس لگانے والے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ قدم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملکی آمدنی گھٹنے کے سبب اٹھایا گیا ہے اور اس کا مقصد کچھ اضافی منافع حاصل کرنا ہے،ویلیو ایڈڈ ٹیکس کھانے پینے کی اشیا، کپڑوں، الیکٹرونک مصنوعات، گیسولین، فون، پانی، بجلی اور ہوٹل کی قیمتوں پر لاگو ہوگا،جبکہ مکانات کے کرائے، پراپرٹی، چند

ادویات، ہوائی جہاز کے ٹکٹس اور اسکولوں کی ٹیوشن فیس جیسے اخراجات کو فی الحال ٹیکس سے استثنی حاصل ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں تعلیم کے شعبے میں بھی ٹیکس متعارف کرایا جا رہا ہے۔ابوظہبی سے شائع ہونے والے نیشنل اخبار کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وجہ سے رواں برس کے مقابلے میں اگلے برس متحدہ عرب امارات میں رہائش کی لاگت 2.5 فیصد بڑھ جائے گی جبکہ تنخواہیں اتنی ہی رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…