کراچی(آن لائن)انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ، یورو اور برطانوی پاونڈ کے مقابلے میں پاکستانی روپے نے اپنی قدر مزید گنوا دی، روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے غیر ملکی کرنسیوں
کی قدر بڑھتی جا رہی ہے اور پاکستانی روپیہ دباو کا شکار ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث انٹر بینک میںڈالر 111 روپے کی سطح پر پہنچنے میں صرف 40 پیسے کی دوری پر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر 111 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا ہے،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 9 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.41 روپے سے بڑھ کر 110.50 روپے اور فروخت 110.51 روپے سے بڑھ کر 110.60روپے ہو گئی، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.30 روپے سے بڑھ کر 110.50 روپے اور قیمت فروخت 110.80 روپے سے بڑھ کر 111 روپے ہو گئی،رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر بھی 30 پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 129.50 روپے سے بڑھ کر 129.80 روپے اور قیمت فروخت 131.50 روپے سے بڑھ کر 131.80 روپے ہو گئی جبکہ 65 پیسے کے اضافے سے برطانوی پانڈ کی قیمت خرید 145.75 روپے سے بڑھ کر 146.40 روپے اور قیمت فروخت 147.75 روپے سے بڑھ کر148.40 روپے پر جا پہنچی۔