پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

نیویارک میں پی آئی اے کے ’’روز ویلٹ ہوٹل ‘‘کی قیمت کیا ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ پی آئی اے کے نیویارک اور پیرس میں قائم ہوٹلوں کو بیچنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل کی قیمت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، یہ ہمارے اثاثے ہیں، حکومت نے اس ادارے کو بہتر کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں،

پرانی گیس پائپ لائنز اور گیس کی طلب بڑھنے سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، جنہیں حل کرنے کیلئے گیس کمپنیاں بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سحر کامران کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 15 سے 20 سال سے پی آئی اے تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ اضافی ملازمین، بد انتظامی اور پرانے جہاز تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس ادارے کو بہتر کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں، بہت سے طیارے ڈرائی لیز پر لئے گئے ہیں تاکہ پی آئی اے کا عملہ کھپایا جا سکے، حج سیزن کے دوران ویٹ لیز پر بھی طیارے لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے نئے چیف کو دو سال کے کنٹریکٹ پر لایا گیا ہے جو ادارے کو بہتر بنانے کے لئے منصوبہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک اور پیرس کے ہوٹلوں کو بیچنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، نیویارک کا روز ویلٹ ہوٹل کی قیمت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، یہ ہمارے اثاثے ہیں۔بعد ازاں گیس کے پریشر سے متعلق خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے مسائل پر وزارتی ردعمل پر شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ کوئٹہ مستونگ کو سپلائی لائن کو 8 انچ سے 16 انچ کر دیا گیا ہے اس پر مزید کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں گیس کی ضروریات بھی بڑھتی جا رہی ہیں، گیس کمپنیاں پریشر بڑھانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مسائل کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کنکشن کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں گیس لائنز پرانی اور زیر زمین ہونے کی وجہ سے گیس کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مشکلات درپیش ہیں



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…