پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک پلان ٹو،پاکستان اور چین اب کیا کرنے والے ہیں؟اربوں ڈالرز کے منصوبے کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سی پیک لانگ ٹرم پلان کے تحت چین میں فری ٹریڈ زون کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گوادر پورٹ فری زون کی تعمیر کوجدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے لانگ ٹرم پلان کے تحت پاکستان اور چین دونوں ملکوں کی اسٹاک ایکسچینج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے لانگ ٹرم پلان کے مطابق سی پیک کے تحت

چائنا اور پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مالی معاونت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پاکستان میں چائنا ( شنگھائی ) پائلٹ فری ٹریڈ زون اور چائنا کے دیگر فری ٹریڈ زون کو دیکھتے ہوئے گوادر پورٹ فری زون کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔سی پیک لانگ ٹرم پلان کے مطابق چائنا اور پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان فنانشل کو آپریشن کو فروغ دیا جائے گا۔ اسی طرح پاکستان اور چائنا کے درمیان سیکیورٹیز مارکیٹ کو ڈیولپ کیا جائے گا جب کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ہی سی پیک لانگ ٹرم پلان میں چائنا اور پاکستان کے درمیان اسٹاک ایکسچینج میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق طے پاگیا ہے۔یاد رہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی)کا اجلاس گزشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جس میں سی پیک کے لانگ ٹرم پلان کو چائنا اور پاکستان کی جانب سے فائنل کیا گیا تھا۔ اس لانگ ٹرم پلان میں ہی دو طرفہ طور پر فنانشل کو آپریشن کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پاکستان اور چائنا سی پیک منصوبے کے ثمرات کو بڑھا سکیں۔اسی ضمن میں لانگ ٹرم پلان میں فنانشل کو آپریشن کو فروغ دینے کے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…