جہانگیر ترین کے بعد علیم خان کی بھی باری آگئی، حنیف عباسی نہیں بلکہ اس بارشہباز شریف خود میدان میں آگئے

16  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) علیم خان اربوں روپے مالیت کی زمین زمینوں پر قبضے میں ملوث ، عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم مشین ہے، کارروائی کریں گے تو ہم پر سیاسی انتقام کا الزام لگے گا ،علیم خان کے خلاف نیب کو کارروائی کرنی چاہیے ، پرویز مشرف کا دور ہو یا راحیل شریف کا نواز شریف جانتے ہیں کہ میں ملکی مفاد کو

مقدم اور مل کر کام کرنے کی بات کرتا ہوں، ن لیگ میں بعض لوگ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں مگر بعض لوگ اس بات سے متفق نہیں، شہباز شریف کی نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں خصوصی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اردگرد کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں۔ علیم خان اربوں روپے مالیت کی زمین زمینوں پر قبضے میں ملوث ، عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم مشین ہے، کارروائی کریں گے تو ہم پر سیاسی انتقام کا الزام لگے گا ،علیم خان کے خلاف نیب کو کارروائی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس کے فیصلے نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا۔ شہباز شریف نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا چاہے پرویز مشرف کا دور ہو یا راحیل شریف کا نواز شریف جانتے ہیں کہ میں ملکی مفاد کو مقدم اور مل کر کام کرنے کی بات کرتا ہوں، ن لیگ میں بعض لوگ مل کر کام کرنے کی حمایت جبکہ بعض اس بات سے اتفاق نہیں کرتے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…