جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر۔۔اب پاکستان میں بھی گاڑیاں تیار ہوں گی؟ بڑی موٹر کمپنی نے شاندار اعلان کر دیا؟

datetime 16  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی ہونڈائی موٹر کمپنی آئندہ ہفتے پاکستانی آٹو مارکیٹ میں داخل ہونیوالی ہے۔یہ بات کمپنی نے پاکستان سٹاکس ایکسچینج (پی ایس ایکس ) میں جاری کئے جانیوالے ایک

اعلامیہ میں بتائی گئی ہے ، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہونڈائی نشاط ملز لمٹیڈ کے اشتراک سے کراچی میں ایک موٹر سازی کا منصوبہ تعمیر کررہی ہے اور دونوں کمپنیوں نے اسے ہونڈائی نشاط موٹر مشترکہ منصوبے کا نام دیا ہے، ہونڈا نشاط موٹر نے ملک میں مسافر اور تجارتی گاڑیاں ، پرزے جو ڑ کر بنانے اور مارکیٹ کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 20دسمبر کو کراچی میں منعقد ہو گی ، کمپنی اس پلانٹ میں ایک ٹن گاڑیاں تیار کرے گی ، توقع ہے کہ اس پلانٹ کو ملک کی موجودہ آٹو پالیسی کے تحت ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی ، نشاط ملز لمٹیڈ ، ہونڈائی موٹرکمپنی اور سوجٹز کارپوریشن جاپان نے نے پلانٹ کے پرزے جوڑنے اور پاکستان میں مسافر و تجارتی گاڑیوں کی فروخت کیلئے گرین فیلڈ پراجیکٹ کی تعمیر کے فریم ورک کے قیام کیلئے امسال تین فروری کو ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، توقع ہے کہ یہ کمپنی اس منصوبے پر 400سے 500ملین امریکی ڈالر کے لگ بھگ سرمایہ کاری کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…