کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کی دو بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں ایل این جی اسٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن پروجیکٹ اور ہنڈائی گاڑیوں کا یونٹ لگانے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق طویل عرصے کی کوششوں کے بعد پاکستان بڑی جاپانی کمپنیوں کو پاکستانی مارکیٹ میں لانے میں کامیاب ہو گیا ہے جاپانی کمپنی مٹسوئی اینڈ کو نے سنگاپور کی کمپنی بی ایم ڈبلیو کے ساتھ 31کروڑڈالر کی سرمایہ کاری کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے تحت جاپانی کمپنی بن قاسم
میں سنگاپورکی کمپنی کی ملکیتی سمندر میں تیرتے ہوئے بحری جہاز میں نصب ایل این جی سٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن پراجیکٹ کے 49فیصد حصص خریدے گی سرمایہ کاری بورڈ نے اس کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔ اسی طرح ایک اور جاپانی کمپنی سوجیٹس کارپوریشن جو دو بڑی جاپانی کمپنیوں نشو لوائی اور نیچیمین کے انضمام کے بعد بنائی گئی ہے نے پاکستان میں نشاط گروپ کے اشتراک سے فیصل آباد ایم تھری انڈسٹریل زون میں ہنڈائی موٹرز کے تعاون سے گاڑیاں اسمبل کرنے کا یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔