بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ناروے کے ارب پتی کا سمندری آلودگی کی صفائی کے لیے عطیے کا اعلان

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ناروے کے ایک ارب پتی شخص نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی دولت کا بڑا حصہ سمندروں سے پلاسٹک کا کوڑا نکالنے کے لیے کی جانے والی تحقیق کے لیے وقف کر دیں گے۔کیئل انگ روک سابق ماہی گیر ہیں اور انھوں نے تیل سے اپنی دولت کمائی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی دولت کا بڑا حصہ اس

تحقیقی بری جہاز کی فنڈنگ کے لیے دیں گے جو سمندروں سے پلاسٹک نکالنے کا کام کرے گی۔سمندری آلودگی کی بڑی وجہ ٹائروں کا پلاسٹک یہ جہاز ورلڈ وائلڈ لائف کے ساتھ شراکت میں تحقیق کرے گا۔ اس پراجیکٹ میں مائیکرو سوفٹ کے بل گیٹس، امریکی تاجر وارن بفٹ اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی شامل ہیں۔ایک اندازے کے مطابق کیئل انگ دو ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ ناروے کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا ‘میں نے جو کمایا ہے اس کا زیادہ حصہ میں معاشرے کو واپس کرنا چاہتا ہوں۔ اور یہ جہاز اسی کا حصہ ہے۔’اس تحقیقی جہاز پر 30 افراد کا عملہ ہو گا اور اس میں 60 سائنسدانوں اور چند لیبارٹریز کی جگہ ہو گی۔اخباری رپورٹس کے مطابق یہ جہاز سمندر سے یومیہ پانچ ٹن پلاسٹک کا کوڑا نکالے گا اور اس کو پگھلائے گا۔کیئل انگ نے کہا ‘زمین کا 70 فیصد حصہ سمندر پر مشتمل ہے اور اس بارے میں بہت کم تحقیق کی گئی ہے۔’انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس جہاز پر کتنی لاگت آئے گی اور اس کے علاوہ وہ اپنی دولت میں سے کیا عطیہ کریں گے۔ کیئل اور ان کی اہلیہ پہلے ہی ایک فاؤنڈیشن چلا رہے ہیں جس کے ذریعے سکالرشپس دی جاتی ہیں۔ورلڈ وائلڈ لائف کی نینا جینسن کا کہنا ہے کہ وہ کیئل سے تیل کی پیداوار کے حوالے سے بالکل متفق نہیں ہیں اور جب بھی ان کا کیئل کے ساتھ اتفاق نہ ہوا تو وہ ان کو چیلنج کرتی رہیں گی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اس تحقیقی جہاز کے

حوالے سے کافی خوش ہیں۔’میں نے اس سے قبل اس قسم کا عزم نہیں دیکھا۔ ہمارا خواب ہے کہ سمندروں کے حوالے سے مسائل کو حل کریں جیسے کہ سمندروں میں انتہائی پلاسٹک آلودگی۔’دیگر مخیر ارب پتیمائیکرو سوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی دولت کا 95 فیصد عطیہ کریں گے تاکہ صحت کی سہولیات اور عالمی ترقی پر کام کیا جا سکے۔

امریکی سرمایہ کار وارن بفٹ نے وعدہ کیا ہے کہ اپنی دولت کا 99 فیصد حصہ عطیہ کریں گے اور اپنے عطیے کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں بانٹا ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ کمپنی میں اپنے 99 فیصد حصص صحت کی سہولیات کے لیے وقف کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…