نئی دہلی(این این آئی)پاکستان میں قید ایک بھارتی استاد کی والدہ نے صدر ممنون حسین سے اپنے بیٹے کی باقی ماندہ کی قید کی سزا معاف کرنے کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے راستے غیرقانونی طورپر پاکستان داخل ہونے والے بھارتی شہری کو عدالت نے تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔اس کی والدہ نے صدر ممنون حسین کے نام ایک خط میں لکھا کہ محترم صدر ! آپ کی حکومت نے حامد انصاری سے بھی زیادہ سنگین
جرائم کا ارتکاب کرنے والے غیر ملکیوں کے ساتھ رحم اور معافی کا معاملہ کیا ہے۔اگر آپ اس کی قید کی باقی مدت معاف کردیتے ہیں تو پھر بھارت میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔انھوں نے مزید لکھا کہ حامد انصار ی کی سزایابی سے قبل حراست کا دورانیہ ( تین سال) قید کے طور پر شمار کر لیا جائے اور اس کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا جائے۔نیز اس کو فون پر اپنے خاندان سے بات کرنے کی اجازت دی جائے۔