بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

جگانے کے بجائے سلانے والا اسمارٹ الارم

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ بات کئی تحقیقات کے بعد اب مصدقہ ہوچکی ہے کہ اسمارٹ فونز کا سونے سے قبل استعمال ہماری آنکھوں پر نہایت خطرناک اثر ڈالتا ہے اور یہ نظر کی دھندلاہٹ، آنکھوں کا خشک ہونا، گردن، کمر اور سر درد کا سبب بنتا ہے۔ علاوہ ازیں اسمارٹ فونز کی نیلی روشنی ہماری نیند کو بھی متاثر کرتی ہے۔تاہم اب سائنسدانوں نے ایسی الارم گھڑی ایجاد کرلی ہے جو جگانے کے ساتھ ساتھ سلانے میں بھی مدد دے گی۔سرکا نامی یہ اسمارٹ الارم اپنے اندر بے شمار فیچرز رکھتا ہے۔

شام کے وقت یہ دھیمی موسیقی بجا کر آپ کی سانس اور دل کی دھڑکن کو معمول کی حالت پر لے آتا ہے اور دماغ کو پرسکون کرتا ہے۔رات کے وقت یہ الارم بالکل سیاہ ہوجاتا ہے۔اس کا سب سے حیرت انگیز فیچر اس میں لگے سینسرز ہیں۔ گدے کے نیچے رکھے جانے والا یہ الارم آپ کے جسم کی حرکت، دل کی دھڑکن اور سانسوں کی رفتار سے آپ کی نیند کا اندازہ کرتا ہے اور اسی وقت آپ کو جگاتا ہے جب آپ کم گہری نیند میں ہوں۔ساتھ ساتھ آپ

کے اٹھنے کے وقت یہ ایک بار پھر مدھم موسیقی بجانا شروع کردیتا ہے۔اس الارم کو آپ اپنے کمرے کی روشنیوں سے بھی منسلک کرسکتے ہیں جس کے بعد آپ کے جاگنے کے بعد وہ خودبخود کمرے کی روشنیاں کھول دے گا اور آپ کی نیند بھاگ جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ الارم کلاک نیند کے مسائل شکار بہت سے افراد کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…