بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کتا انسان کا دوست کیوں ہوتا ہے؟

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دوستانہ انداز کتے کی فطرت میں ہوتا ہے اور یہی وہ وجہ ہے جس کے باعث وہ اپنی زندگی انسانوں ساتھ گزارتے ہیں۔ کتے دسیوں ہزاروں سال قبل بھیڑیے کی نسل سے وجود میں آئے تھے۔ ریسرچ کے مطابق کچھ خاص جینز

کتوں کو سماجی ماحول میں جگہ بنانے میں مدد دیتے ہیں۔پرنسنٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر بریجنٹ ہالڈٹ کہتے ہیں کہ ‘ہماری معلومات کے مطابق جنیاتی تبدیلیاں کتوں اور بھیڑیوں کی شخصیت کے بارے میں بتاتی ہیں اور شاید یہی جینز گھر کے پالتو جانوروں حتی کہ بلیوں میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔’ریسرچرز نے پالتو کتوں اور قید میں رکھے جانے والے بھیڑیوں کے رویے کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کسی بھی مسئلے کو سلجھانے کے لیے جانوروں کی اہلیت جانچنے کے لیے متعدد ٹیسٹ کیے۔ان کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ بھیڑیے مسائل کے حل میں اتنے ہی اچھے ہیں جتنے کتے ہوتے ہیں۔ دونوں کے سامنے پلاسٹک کے لنچ باکس رکھے گئے جن میں سے وہ سوسجز کو نکالنے میں کامیاب رہے۔ لیکن یہ دیکھا گیا کہ کتوں کا انداز زیادہ دوستانہ ہوتا ہے۔ بھیڑیوں کی نسبت وہ اجنبی انسانوں کے ساتھ ملنے اور انھیں دیکھنے میں زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔ اس طرح کی کچھ جنیاتی تبدیلیاں انسانوں میں بھی ہوتی ہیں جیسے کہ کچھ انسان بہت ہی سوشل ہوتے ہیں یعنی وہ لوگوں سے ملنا جلنا بہت پسند کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ایلن اوسٹینڈر جن کا تعلق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ یہ معلومات انسان کی بیماریوں کے بارے میں جاننے کے لیے بھی معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ مشاہدہ انسانی جینیاتی سسٹم اور بیماریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے بہت دلچسپ ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کیسے

کتوں کے جینز میں چھوٹی چھوٹی اہم تبدیلیاں انسانوں میں بڑی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔’ کتوں کو 20 سے چالیس 40 ہزار سال قبل گھروں میں پالتوں جانوروں کے طور پر پالا جانا شروع کیا گیا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب بھیڑیے انسانوں کے ساتھ رہتے تھے اور شکار کرنے میں مدد دیتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…