وائن ٹیائن (آئی این پی) چین کے صدر شی جن پھنگ کہا ہے کہ چین اور لائوس کے درمیان عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تعاون کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے،چین اورلائوس ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور دونوں ملک عوام کی فلاح وبہبود میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ، اس لئے انہیں تعاون کی کوششوں کو مزید تیز کرنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار چینی صدر شی نے یہاں
دارالحکومت میں ہسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔یہ ہسپتال چین تعمیر کررہاہے ، اس موقع پر خصوصی تقریب میں لائوس کے صدر بائون ہینگ وراچٹ بھی موجود تھے ،چینی صدر نے مزید کہا کہ چین اور لائوس کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور نئی نسل کو چاہئے کہ اس جذبے کو مزید آگے بڑھائے ۔