جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یہ نوجوان کیسے کھیلتاہے؟معروف پاکستانی کرکٹر کواپنے سامنے پہلی باربیٹنگ کرتادیکھ کر مکی آرتھر اور گرانٹ فلاورششدر

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کی بیٹنگ کی خامیاں دور کرنے کے لئے کمر کس لی ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور آف سیزن میں کئی بیٹسمینوں کے ساتھ سیشن کر رہے ہیں تاکہ ان کی بیٹنگ کی خامیاں دور کرائی جائیں۔

اس سلسلے میں قومی اکیڈمی لاہور میں مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور نے پاکستانی کوچز کی مدد سے کئی نوجوان بیٹسمینوں کے ساتھ گھنٹوں لگائے۔پاکستانی ٹیم کے تھنک ٹینک کو یقین ہے کہ اس اقدام سے کھلاڑیوں کی تکنیک میں بہتری آئے گی۔دوسری جانب ذرائع کا دعوی ہے کہ فخر زمان کی بیٹنگ تکنیک پر بھی کام کیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم کے منفر بیٹنگ اسٹائل کو دیکھ کر مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کو حیرت ہوئی۔فواد عالم نے اپنا بیٹنگ اسٹانس مزید تبدیل کیا ہے اور اب وہ لیگ سائیڈ کی جانب جاکر زیادہ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، انہیں بھی اسٹائل میں بہتری لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اکیڈمی کے باب وولمر انڈور اسکول میں فخر زمان کو بھی بتایا گیا کہ وہ کس طرح اندر آنے والی گیندوں کو کھیلیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور دو دن کے لیے راولپنڈی بھی جائیں گے جہاں وہ قومی ٹی ٹونٹی میچوں میں کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھیں گے۔مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ وہ کئی ایسے کھلاڑیوں کو دیکھیں جو اس سے قبل انہوں نے نہیں دیکھے تھے تاکہ غیر معمولی صلاحیتوں والے کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے تیار کیا جائے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…