پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نوازشریف اورمریم نوازکیا کرتے رہے، منظر دیکھ کر سب حیران

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم کمرہ عدالت میں الائچی چباتے رہے جبکہ وزرائے مملکت اور (ن) لیگی رہنما چیونگم چباتے رہے، مریم نواز تسبیح پڑتی رہیں، سینیٹر مشاہد اللہ اور سینیٹر پرویز رشید نے کیلولہ کیا،

سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹھے بیٹھے آنکھ لگ گئی۔گزشتہ روز احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت کچھا کھچ بھرا ہوا تھا، سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز پہلی قطارمیں جب کہ کیپٹن (ر) صفدر گزشتہ سماعت کی طرح پچھلی نشستوں پر بیٹھے رہے۔ سینیٹر پرویز رشید سابق وزراعظم نوازشریف کے ساتھ پہلی نشست پر براجمان رہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کمرہ عدالت میں خاموش رہے اور الائچی چباتے رہے تاہم ایک موقع پران کی آنکھ لگ گئی اور کچھ دیر کیلئے اپنی نشست پر سو گئے،وزرائے مملکت طلال چوہدری، مریم اورنگزیب، محسن شاہنواز رانجھا،دانیال عزیز اور دیگر(ن)لیگی رہنما چیونگم چباتے رہے، سینیٹر مشاہد اللہ اور سینیٹر پرویز رشید نے بھی نیند کے مزے لئے جبکہ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کمرہ عدالت نہیں گئے تاہم وہ جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں موجود رہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…