منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف بالاخر ’’میدان‘‘میں آگئے،دھماکہ خیز فیصلہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے ‘ پہلا جلسہ ابیٹ آباد اور دوسرا جلسہ عام فیصل آباد میں ہوگا ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں اور چوہدری شیر علی کے دومیان پارٹی میں اختلافات ختم کرنے اور پارٹی کو بھر پور طریقہ سے متحرک کرنے کے اعلان سے فیصل آباد کے ن لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

اور کارکنوں نے اپنے قائد کے اس فیصلے کو بھر پور طریقہ سے خوش آمدید کہا ہے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ میاں محمدنواز شریف کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنیکا فیصلہ انتہائی اہم اور خوش آئند ہے اس سے پارٹی کارکنوں کو بھر پور تقویت ملے گی اور ان کے جوش و خروش میں اضافہ ہوگا‘مسلم لیگ ن کے زرئع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد جلسے کے بعد میاں محمد نواز شریف فیصل آباد میں بھی جلسے کااعلان کریں کیونکہ فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور یہاں سے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی ہے ‘کارکنوں کا کہناہے کہ میاں محمدنواز شریف کے خود میدان آنے سے پارٹی اختلافات ختم اور کارکنوں کو متحرک کرنے میں مدد ملے گی ‘فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کو متحرک کرنے کیلئے چوہدری شیر علی سے زیادہ موزوں کو ئی شخص نہیں ہے کیونکہ فیصل آباد کے کارکن صرف چوہدری شیر علی پر ہی اعتماد کااظہار کرتے ہیں ‘فیصل آباد میں ایم این ایز اور ایم پی ایز تو بہت سے ہیں لیکن لیڈر صرف چوہدری شیر علی ہے کیونکہ کارکن ان سے پیار کرتے اور ان پر اعتماد کااظہار کرتے ہیں ‘کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو دوبارہ متحرک کرنے کیلئے چوہدری شیر علی کو ذمہ دار یاں سونپی جائیں

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…