پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایرانی ٹی وی کی ویب سائٹس ہیک

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی عرب کے حامی ہیکرز نے ایران کے العلم ٹی وی کی سوشل میڈیا ویب سائٹس کو ہیک کر کے وہاں یمن پر سعودی حملوں کی حمایت میں مواد شائع کر دیا۔عربی زبان کے ایرانی چینل العلم نے الزام عائد کیا ہے کہ اتوار کو کیے جانے والے ’سائبر اٹیک‘ کے پیچھے سعودی حکومت کا ہاتھ ہے۔ اس کی توجیہ پیش کرتے ہوئے چینل کا کہنا تھا کہ اس کی ویب سائٹس یمن پر سعودی قیادت میں کیے جانے والے فضائی حملوں سے متعلق تنقیدی نشریات کی پاداش میں ہیک کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ چھبیس مارچ سے سعودی عرب کی قیادت میں ایک بین الاقوامی عسکری اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کر رہا ہے۔ حوثی باغی دارالحکومت صنعاء اور جنوبی بندرگاہی شہر عدن سمیت ملک کے کئی شہروں پر قابض ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ملکی صدر عبدربہ منصور ہادی سعودی دارالحکومت ریاض میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کا الزام ہے کہ ایران ان حوثی باغیوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس صورت حال کے باعث ریاض اور تہران کے تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں۔چینل کا اتوار کے روز یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ویب سائٹس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے عارضی طور پر ایک نئے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کے علاوہ ایک نیا یو ٹیوب اکاو¿نٹ بھی کھول لیا ہے۔سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اس ہیکنگ کے بارے میں کوئی رد عمل تاحال سامنے نہیں آیا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…