جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لوگ فیس بک پر جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک )سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئیٹر یا انسٹا گرام وغیرہ کے صارفین اپنے دوستوں کو متاثر کرنے کے لیے جھوٹی کہانیاں بنانے کے عادی ہوجاتے ہیں۔یہ دلچسپ انکشاف برطانیہ میں ہونے والے ایک تحقیق نما سروے میں سامنے آیا ہے۔ایک ویب سائٹ کی جانب سے کرائی گئی اس تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ ویک اینڈ یا ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر لوگ جھوٹی کہانیاں گھڑتے ہیں تاکہ دفاتر یا اپنے آن لائن فرینڈز کو متاثر کیا جاسکے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہفتہ وار تعطیل درحقیقت فیس بک وغیرہ جیسی ویب سائٹس صارفین کے لیے سماجی میدان جنگ بن جاتی ہیں اور ان کے درمیان پیر کی صبح ایک دوسرے کو بہترین کہانی کی مسابقت ہوتی ہے۔محققین نے یہ بھی انکشاف کیا ہے بیشتر افراد جمعے سے اتوار کے دوران باہر گھومنے یا رشتے داروں سے بات چیت کی بجائے سوشل میڈیا پر اپنا بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں خاص طور پر خواتین اس معاملے میں مردوں سے آگے ہیں۔اسی طرح ہر دس میں سے ایک صارف نے اعتراف کیا کہ وہ ہفتہ وار تعطیل کے دوران فیس بک، ٹوئیٹر اور انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرنے کے لیے خطرات مول لینے سے بھی نہیں چوکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…