جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چین دنیا کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا‘ چینی صدر شی جن پنگ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سب سے بڑی سیاسی تقریب بیجنگ میں سخت سکیورٹی میں شروع ہو گئی ۔دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہونے والی اس تقریب میں پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ 2,000 سے زیادہ مندوبین خطاب کریں گے۔بند دروازے میں ہونے والا یہ سربراہی اجلاس ہر پانچ سال بعد منعقد ہوتا ہے جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کا اگلا حکمران کون ہو گا؟صدر شی جن پنگ

جو 2012 میں پارٹی کے سربراہ بنے تھے کی قیادت میں ملک کو استحکام حاصل ہوا کے بارے میں امید کی جا رہی ہے کہ وہی پارٹی سربراہ رہیں گے۔کانگریس جو اگلے پانچ برسوں کے لیے ملک کے روڈ میپ کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے کے بارے میں امید ہے کہ وہ اگلے ہفتے تک ختم ہو جائے گی۔کانگریس کے اختتام پر توقع ہے کہ پارٹی چین کے فیصلہ ساز ادارے پولٹ بیوور سٹینڈنگ کمیٹی کے نئے ارکان جو ملک کو آگے لے کر چلیں گے کے بارے میں آگاہ کرے گی۔چین کے صدر شی جن پنگ نے بدھ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دور حکومت میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’چین سوشلزم کے ساتھ ایک نئے دور میں داخل ہوا ہے۔انھوں نے پارٹی ارکان سے کہا کہ ’ہمیشہ لوگوں کے ساتھ ہماری قسمت کا اشتراک کریں، ہمیشہ لوگوں کیبہتر زندگی کے بارے میں سوچیں۔اس موقع پر انھوں نے چین کے ’سوشلسٹ ماڈرنائزیشن‘ کے منصوبے کو بھی مختصر طور پر بیان کیا جسے 2050 تک پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ چین دنیا کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا۔ چینی صدر نے سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ کانام لیے بغیر علیحدگی پسندی کے خلاف بھی تنبیہ کی اور چین کے اس موقف کو دہرایا

کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔بیجنگ میں موجود نامہ نگاروں کے مطابق شی جی پنگ نے پارٹی میں کرپشن کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کی کامیابی پر بھی بات کی۔بیجنگ میں جاری چین کی کمیونسٹ پارٹی کیتقریب کے لیے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اضافی سکیورٹی کی وجہ سے رواں ہفتے کے آغاز میں ریلوے سٹیشنز پر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئی۔اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں سخت سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا جبکہ کچھ ریستوان، جمز، نائٹ کلبز اور کروکے بارز کو بند کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…