بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

امریکی ریاست کیلیفورنیا تارکین وطن دوست ریاست بن گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017 |

کیلی فورنیا(این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا نے سرکاری طور پر خود کو بغیر دستاویزات کے حامل تارکین وطن کے لیے دوستانہ برتاؤ کرنے والا علاقہ قرار دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا ایسا اعلان کرنے والی پہلی امریکی ریاست ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کی ریاست کے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر جیری براؤن نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس میں انہوں نے تارکین وطن

کے لئے کیلیفورنیا کو ’ جائے پناہ‘ قرار دیا۔ اس آرڈر کی رْو سے دیگر معاملات کے علاوہ اگر وفاقی حکام غیر قانونی تارکین وطن کا پتہ لگانا چاہیں تو کیلیفورنیا کی پولیس کو اْن سے تعاون نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔ گزشتہ روز منظور ہونے والا یہ حکم نامہ جنوری سن 2018 سے نافذ العمل ہو گا۔ کیلیفورنیا کی حکومت کا یہ اقدام اْن سلسلہ وار قوانین کا ایک حصہ ہے جو ریاست میں موجود شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے قریب تین ملین تارکین وطن کی بہتر دیکھ بھال کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔ ان مہاجرین میں سے زیادہ تر کا تعلق میکسیکو اور وسطی امریکا سے ہے۔گورنر براؤن کے مطابق یہ قانون وفاقی حکام کو اْن کا فرضِ منصبی ادا کرنے سے نہیں روکے گا۔ دوسری جانب امریکی وفاقی حکام کو خدشات ہیں کہ اس اقدام سے مزید غیر قانونی تارکین وطن کیلیفورنیا کا رخ کر سکتے ہیں۔ لاس اینجلس اور سان فرانسسکو سمیت کیلیفورنیا کے متعدد شہروں کی انتظامیہ نے اپنی مقامی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے مہاجرین کی گرفتاری میں وفاقی ایجنسیوں کی مدد نہ کریں۔گزشتہ ہفتے وفاقی امریکی حکام نے امریکا میں غیر شناخت شدہ 450 تارکین وطن کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 101 صرف لاس اینجلس سے تحویل میں لیے گئے تھے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…