اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف سے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے ملاقات کی ہے پرویز مشرف نے نبیل گبول کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم کے سابق رہنما مستعفی رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سابق صدر پاکستان جنرل ( ر ) پرویز مشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اس موقع پر نبیل گبول نے اپنے مستقبل کے حوالے سے سابق صدر پرویز مشرف سے مشاورت بھی کی ہے
مزید پڑھئے:دانتوں سے ناخن کترنے والے کمال پرست ہوتے ہیں؟ماہرین نے بتا دیا
جس پر پرویز مشرف نے نبیل گبول کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اور اپنی پارٹی میں اہم عہدہ دینے کی آفر بھی دی جس پر نبیل گبول نے پرویز مشرف کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ حلقہ لیاری میرا گھر ہے اور لیاری کی عوام مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ لیاری کی عوام کی مشاورت سے کروں گا میں لیاری دوبارہ جاﺅں گا اور لیاری کے عوام کے فیصلے سے جلد آپ کو آگاہ کروں گا وہ جو فیصلہ کریں گے وہی میرا فیصلہ ہو گا ۔