پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اداکارہ نرگس سٹیج ڈرامے کا 25لاکھ معاوضہ وصول کریں گی

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )اداکارہ نرگس سٹیج ڈرامے کامعاوضہ 25لاکھ روپے وصول کرینگی،ابھی تک انکاریکارڈکوئی بھی اداکارہ نہیں توڑسکی۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ اداکار ہ نے تھیٹرکے ایک معروف پروڈیوسرکے ڈرامہ میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے اوروہ وطن واپس پہنچ کر ڈرامے کاتحریری معاہدہ کریں گی۔نرگس کاڈرامہ عیدالفطرکے موقع پرمقامی تھیٹرمیں پیش کیاجائے گا۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ نرگس چارروزبعدوطن واپس پہنچ رہی ہیں اوروہ 19اپریل کواپنی بہن ثمینہ کے بیٹے ا وربھائی خرم کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شر کت کریں گی۔علاوہ ازیں اداکارہ کی ہوم پروڈکشن کے تحت شروع ہونے والی فلم دشمن رانی کاسکرپٹ بھی مکمل ہوچکاہے اوروہ اپریل کے آخرمیں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔ان کی فلم عیدالاضحی کے موقع پرنمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔یادرہے کہ نرگس نے جب تھیٹرکوخیربادکہاتھا تواس وقت بھی وہ سب سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی تھیں۔یوا ین پی کے مطابق ماضی میں انہوں نے عیدوں کے دونوں میں 16سے 18لاکھ روپے تک معاوضہ وصول کیا اورتقریباً تین برس بعد واپسی پربھی وہ سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرینگی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…