جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

لیڈر شپ کی خصوصیات چہرے سے جھلکتی ہیں محققین کا دعویٰ

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کچھ لوگوں پر قسمت کی دیوی کچھ یوں مہربان ہوتی ہے کہ وہ بنا کسی خاص محنت اور کوشش کے ، کامیابی کی سیڑھیاں بنا رکے چڑھتے چلے جاتے ہیں۔ ایسے افراد کے پاس وہ کون سی گیدڑ سنگھی ہوتی ہے، اس کا پتہ ماہرین کو لگ گیا ہے۔ برطانیہ کے ایک تعلیمی ادارے سے وابستہ محققین کا دعویٰ ہے کہ چہرے سے لیڈر شپ کی خصوصیات جھلکتی ہیں اور شائد یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں میں چھپا ٹیلنٹ تجربہ کار افراد کو وقت سے پہلے ہی دکھائی دے جاتا ہے اور قسمت ان پر مہربان ہوجاتی ہے۔نارتھمبریا یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق چہرے کی ساخت دراصل انسانی جسم کی اندرونی ساخت اور ہارمونز کے اخراج کے حوالے سے بہت سے حقائق بیان کرتی ہے اور ان ہارمونز کا انسانی شخصیت اور مزاج کی تشکیل میں گہرا عمل دخل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر وہ افراد جن کے رخسار کی ہڈی زیادہ چوڑی ہوتی ہے، وہ مردوں اور خواتین دونوں میں ہی زیادہ نمایاں اور دوسروں پر چھا جانے والی شخصیات ہوتی ہیں۔ اس ہڈی کی چوڑائی کا تعلق ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کے اخراج سے ہے اور دوسروں پر غالب آنے والی خصوصیات بھی اسی ہارمون کا تحفہ ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی کے ماہرین بھی کچھ اسی قسم کے خیالات رکھتے تھے تاہم انہیں غلط ثابت کیا گیا تھا تاہم تازہ ترین ریسرچ کو زیادہ جدید خطوط پر مرتب کیا گیا ہے جس کی وجہ اسے باآسانی سند قبولیت مل چکی ہے۔ نئی ریسرچ میں چہرے کی ساخت سے اپنی ذات سے محبت، کشش، انزائٹی اور جنسی رجحانات جیسے امور کو جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔
اگر ماہرین مذکورہ تحقیق کو زیادہ بڑے پیمانے پر ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ کسی تہلکے سے کم نہ ہوگا کیونکہ ایسے صورتحال میں کسی بھی فرد کیلئے اپنی اندرونی کیفیات اور رجحانات کو چھپانا ممکن نہ ہوگا۔ خاص کر شادی بیاہ، پیار محبت اور نوکری جیسے امور میں چہرے کی ساخت کو جانچنے کے ماہر افراد کی مدد لینے کا رجحان بڑھ جائے گا اور ایسے میں کسی بھی فرد میں موجود اس کی وہ خوبیاں یا خامیاں جو کہ چہرے پر دکھائی نہیں دیتی ہیں، پس منظر میں چلی جائیں گی اور محض چہرے ہی دل کے آئینہ دار کے روپ میں مرکزی حیثیت اختیار کر جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…