بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سنیل گروور اور علی اصغر کی ایک ساتھ واپسی

datetime 19  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والے کامیڈین و اداکار سنیل گروور اور علی اصغر مزاحیہ پروگرام میں واپسی کر رہے ہیں۔معروف بھارتی کامیڈین واداکار کپل شرما کی آسٹریلیا سے واپسی میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور لڑائی کے بعد سے ہی ان کے پروگرام کی ریٹنگ دن بدن نیچے آتی جا رہی ہے اور حال میں میزبان کی طبعیت کی خرابی کی وجہ سے سونی ٹی وی کی

انتظامیہ کو ’دی کپل شرما شو‘ کو بند بھی کرنا پڑا مگر اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ یہ شو اگلے ماہ تک واپس آن ایئر ہو جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین کپل شرما کے شو سے پہلے ’گتھی‘ اور پھر ’ڈاکٹر گلاٹی‘ کے کرداروں سے شہرت پانے والے سنیل گروور سونی ٹی وی پر واپسی کر رہے ہیں مگر ان کی واپسی ’دی کپل شرما شو‘ میں نہیں ہو گی بلکہ ان کے لیے ایک نیا کامیڈی شو لایا جا رہا ہے جس میں کپل کے شو سے ہی ’نانی‘ کے کردار سے شہرت پانے والے علی اصغر اور سگندا مشرا بھی ساتھ ہوں گی۔رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل شروع کیے گئے مزاحیہ پروگرام ’دی ڈرامہ کمپنی‘ کو بند کر دیا جائے گا اور اس کے میزبان کرشنا ابھیشک بھی سنیل گروور کے شو کو جوائن کریں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…