پی ٹی آئی نے جعلی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں ، ان کا پول کھولیں گے،اکبر ایس بابر

18  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (آ ئی این پی ) تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات جعلی ہیں ، ان کا پول کھولیں گے،عمران خان کو اب بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، تحریک انصاف نے کہا کہ دستاویزات اکبر ایس بابر کو نہ دکھائی جائیں۔

الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے زیر سماعت ہے لیکن آج پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں وہی دستاویزات جمع کرائیں جو سپریم کورٹ میں دی تھیں جب کہ پی ٹی آئی کی دستاویزات میں منی ٹریل نہیں ہے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات جعلی ہیں جس کا کوئی ریکارڈ نہیں جب کہ پی ٹی آئی نے جو ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرایا اس میں 628 صفحات ایکسل شیٹس ہیں۔پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف نے یہ کہا کہ ان کی دستاویزات اکبر ایس بابر کو نہ دکھائی جائیں تاہم ہم پی ٹی آئی کی دستاویزات کا پول کھولیں گے اور آج کی پیشرفت کے بعد عمران خان کو اب چھپنے کا راستہ نہیں مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کل کے ضمنی انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ سچائی کے راستے کی تبدیلی کے خواہاں ہیں، عمران خان

سے پوچھتا ہوں کہ قوم نے نئی سمت کیوں نہیں ڈھونڈی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…