بیجنگ(این این آئی)شمالی چین میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے سبب کم از کم نو کان کن ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ یوچین نامی کوئلے کی ایک کان میں پیش آیا، جس سے سالانہ بنیادوں پر ساٹھ ہزار ٹن کوئلہ نکالا جاتا ہے۔ چین میں کوئلے کی کانوں میں حادثے اکثر ہوتے رہتے ہیں، جن کی ایک وجہ حفاظت کے ناقص معیارات کو بھی قرار دیا جاتا ہے۔ بیجنگ حکومت نے پچھلے ماہ کے
اختتام پر ہی کانوں میں مزدوروں کے لیے حفاظتی انتظامات کے تازہ معائنے کے احکامات جاری کیے تھے۔