جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لوں گی، ہلیری کلنٹن کا اعلان

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ اگرچہ سیاسی طور پر متحرک رہیں گی لیکن صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس فیصلے کا اظہار اپنی نئی کتاب ’’واٹ ہیپنڈ‘‘ میں کیا ہے جس کا اجرا منگل کو کیاگیا۔ اس حوالے سے سی بی ایس ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ان کے ملک کا مستقبل داو پر ہے۔انھوں

نے کہا کہ اب وہ سیاست میں پہلے جیسی سرگرمی سے حصہ نہیں لیں گی خاص طور سے 2020 ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گی۔اپنی کتاب میں ہلیری کلنٹن نے اگرچہ 2016ء کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ان کی شکست میں امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں روسی مداخلت اور ان کی طرف سے سرکاری ای میل ذاتی سرور پر وصول کرنے کے معاملے جیسے بیرونی عناصر کا بھی کردار رہا ہے۔لیکن موخر الذکر میری فاش غلطی تھی۔انہوں نے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کے بارے میں کہا کہ ان کی طرف سے ای میلز کے معاملے کی تحقیقات کو صدارتی انتخاب سے چند روز قبل افشا کرنا ان کی شکت میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد ان کی طرف سے مختلف اداروں میں معاوضہ لے کر لیکچر دینا بھی ان کی ایسی غلطی تھی جس کا نتیجہ ان کو صدارتی انتخاب میں شکست کی صورت میں ملا۔ ان لیکچرز کے حوالے سے میرے مخالفین کے پروپیگنڈے نے مجھ پر امریکی عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…