اسلام آباد (این این آئی)21 فیصد پاکستانیوں کے مطابق شادی کے پہلے لڑکے اور لڑکی سے ان کی رائے نہیں لی جاتی ۔گیلپ پاکستان کی تازہ سروے رپورٹ کے مطابق 42 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ لڑکے اور لڑکی کے اس حق میں خیال رکھا جاتا ہے ٗ 36 فیصد کا خیال ہے کہ لڑکے اور لڑکی سے مکمل طور پر رائے لی جاتی ہے
۔8 سال قبل 2009ء میں بھی اسی موضوع پر سروے کرایا گیا جس میں بھی 21 فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ لڑکے اور لڑکی سے ان کی رائے نہیں پوچھی جاتی 44 فیصد کا کہنا تھا کہ کسی حد تک رائے لی جاتی ہے۔34 فیصد کا کہنا تھا کہ مکمل رائے لی جاتی ہے جبکہ ایک فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔