منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

اقوال خلیل جبران

datetime 12  اگست‬‮  2017 |

قابلِ رحم ہے وہ قوم جس کے پاس عقیدے تو بہت ہیں مگر دل یقیں سے خالی ہیں قابلِ رحم ہے وہ قو م جو ایسے کپڑے پہنتی ہے جس کے لیے کپاس اْن کے اپنے کھیتوں نے پیدا نہیں کی اورقابلِ رحم ہے

وہ قوم جو باتیں بنانے والے کو اپنا سب کچھ سمجھ لیتی ہے اور چمکتی ہوئی تلوار سے بنے ٹھنے فاتح کو اپنا انداتا سمجھ لیتی ہے اور قابلِ رحم ہے وہ قوم جو بظاہر خواب کی حالت میں بھی حوس اور لالچ سے نفرت کرتی ہے مگر عالم بیداری میں مفاد پرستی کو اپنا شعار بنا لیتی ہے قابلِ رحم ہے وہ قوم جو جنازوں کے جلوس کے سوا کہیں اور اپنی آواز بلند نہیں کرتی۔ اور ماضی کی یادوں کے سوا اس کے پاس فخرکرنے کا کوئی سامان نہیں ہوتاوہ اس وقت تک صورتِ وقت تک صورتِ حال کے خلاف احتجاج نہیں کرتی جب تک اس کی گردن عین تلوار کے نیچے نہیں آجاتی اور قابلِ رحم ہے وہ قوم جس کے نام نہاد سیاستدان لومڑیوں کی طرح مکّار اور دھوکے بازہوں اور جس کے دانشور محض شعبدہ باز اور مداری ہوں اور قابلِ رحم ہے وہ قوم جو اپنے نئے حکمران کو ڈھول بجا کر خوش آمدید کہتی ہے اور جب وہ اقتدار سے محروم ہوں تو ان پر آوازیں کسنے لگتی ہے اور قابلِ رحم ہے وہ قوم جس کے اہلِ علم و دانش وقت کی گردش میں گونگے بہرے ہوکر رہ گئے ہوں اور قابلِ رحم ہے وہ قوم جو ٹکڑوں میں بٹ چکی ہو اور جس کا ہر تبقہ اپنے آپ کو پوری قوم سمجھتا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…