پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کل جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے اس کے بارے میں تحقیقات کی گئی تو کیا پتہ چلا ؟

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق نااہل وزیراعظم نواز شریف جعلی نمبرپلیٹ کی گاڑیوں میں سفرکرنے لگے، مریم صفدر کی بی ایم ڈبلیو کے بعد نوازشریف کی مرسڈیزکی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی، مذکورہ کارکے نمبر پر بھی موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر نااہل ہونے والے

سابق وزیراعظم نوازشریف آج چھانگلہ گلی سے اسلام آباد آئے اور انہوں نے پنجاب ہاؤس میں قیام کیا۔ مری سے اسلام آباد آتے ہوئے انہوں نے جس سفید رنگ کی مرسڈیز میں سفرکیا اس گاڑی کا نمبر وی این 337 ہے، اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔ جب اس گاڑی کے حوالے سے محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ نمبر ایک موٹر سائیکل کے طور پررجسٹرڈ ہے۔ ہیرو موٹر سائیکل آر ایف70موٹر سائیکل سال2010میں رجسٹرڈ کی گئی تھی۔ یہ موٹر سائیکل مقصود عالم ولد محمد خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے زیر استعمال گاڑی کا نمبر بھی جعلی نکلا تھا، جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر مریم صفدر جس گاڑی میں سوار ہوکر جوڈیشل کمپلیکس آئیں تھی اس کا نمبر بھی کسی موٹر سائیکل کے طورپر رجسٹرڈ تھا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…