جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ :دنیا کا پہلا ”سمارٹ چاقو“ متعارف کرانے کا اعلان کیا

datetime 2  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ڈیسک) آپ اپنے کچن سے کوسوں دور ہوں اور اچانک یاد آئے کہ گھر آنے والے مہمانوں کی خاطرتواضع کیلئے کچھ گوشت تیار کرنا ہے اور کیا ہی اچھا ہو اگر آپ اپنے سمارٹ فون کو استعمال کرتے ہوئے یہ سب کچھ کر لیں۔ مشہور ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے سمارٹ فونز کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے بعد اب دنیا کا پہلا ”سمارٹ چاقو“ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جسے Galaxy BLADE Edge کا نام دیا گیا ہے۔ گلیکسی S6 اور S6Edge کو متعارف کرانے کے بعد سام سنگ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں واقعی کچھ مختلف کر دکھانے اور حریف کمپنیوں کی نیندیں اڑانے کا تہیہ کر لیا ہے۔ بلیڈ ایج محض ایک ہائی اینڈ سمارٹ فون ہی نہیں ہے بلکہ یہ حیران کن حد تک بڑا چاقو (ٹوکا) بھی ہے جو مارکیٹ میں پہلے سے موجود چاقو?ں کی نسبت 50فیصد زیادہ تیزی سے چیزوں کو کاٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس کا ”چاقو فون“ Diamond Cut Ceramic Body سے بنا ہے جو بلیڈ سے زیادہ تیز دھار، سٹین لیس سٹیل سے زیادہ مضبوط اور پلاسٹک سے بھی زیادہ ہلکا ہے جبکہ یہ پانی اور آگ سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ اس کے ایک جانب 5.1 انچ کی سپر ایمولڈ سکرین نصب کی گئی ہے اور سام سنگ کی جدید ترین سیکیورٹی Knox اور فنگر پرنٹ سکینر بھی لگایا گیا ہے۔ اس ”سمارٹ چاقو“ کے ساتھ ہی ایک تھرمامیٹر سٹائلس بھی بنائی گئی ہے جو گوشت کو کاٹنے سے پہلے اس کا درجہ حرارت بتانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں کچھ ایسے سینسرز کا استعمال بھی کیا گیا ہے جو انسانی گوشت اور خون کو فوراً سے پہلے پہچان کر پولیس کو خود بخود اطلاع کر دیں گے۔ سام سنگ نے اس کی دستیابی اور قیمت سے متعلق کچھ نہیں بتایا لیکن اس کے ساتھ کچھ اضافی ہینڈلز اور دیگر اسیسریز کو بنانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔اس خبر کو پڑھ کر اگر آپ اندازہ نہیں لگا سکے تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ کمپنی نے یکم اپریل کی مناسب سے اپنے صارفین کیلئے ”اپریل فول ڈے“ کا آغاز کر دیا ہے۔ بھلے ہی سام سنگ اس سے پہلے کئی بہترین سمارٹ فونز متعارف کرا چکا ہے لیکن یہ ”سمارٹ چاقو“ قطعی طور پر بھی اصلی نہیں ہے اور حقیقت میں تو اس کا تصور بھی ممکن نہیں ہے۔ یہ بات تو طے ہے کہ یہ صرف ایک مذاق ہے لیکن اس سے قطع نظر سام سنگ نے اسے بھرپور انداز میں پیش کیا ہے اور کوئی بھی شخص پہلی نظر میں دھوکہ کھا ہی جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…