بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

بھارت سے پاکستان آنیوالی ٹرین کی پوری بوگی ہی غائب کردی گئی ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  جولائی  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے قائم مانیٹرنگ کمیٹی نے کہاہے کہ جلد از جلد ریکوریاں یقینی بنائی جائیں تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان کا احتمال نہ رہے ، اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے حکام نے انکشاف کیا کہ بھارت سے درآمد کردہ چینی کی درآمد کے دوران چینی کی ایک پوری بوگی غائب کردی گئی ، جو ٹی سی پی کو موصول نہیں ہوئی، پی اے سی نے ہدایت کی کہ ریلوے اور وزارت تجارت مل کر مسئلے کو حل کریں،

کمیٹی رکن میاں عبدالمنان نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری ادارے اس لئے مقدمات ہار جاتے ہیں کیونکہ سرکاری وکلا دوسری پارٹی سے بھاری مراعات لے کر ایسا کرتے ہیں۔ پرویز ملک نے کہا کہ سرکاری ادارے عدالتوں میں زیر سماعت اپنے مقدمات کے لئے ایسے وکلا کی خدمات حاصل کرتے ہیں جو مخالف پارٹی سے بھاری مراعات اور فوائد حاصل کرکے سرکاری کیس کو کمزور کردیتے ہیں لہذا بہتر معاوضوں پر اچھے وکلا کی خدمات حاصل کرکے اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتاہے۔اجلاس منگل کو کمیٹی کے کنوینر رانا افضال حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان پرویز ملک اور میاں عبدالمنان کے علاوہ متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں بیرون ملک سفارتخانوں اور مشنز میں تعینات وزارت تجارت کے عملے سے متعلق 2004-05 اور 2006-07 کے ریکوریوں سے متعلقہ آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران کمیٹی نے بیشتر آڈٹ اعتراضات نمٹا دیئے جبکہ ریکوریوں کے حوالے سے ہدایات کی گئی کہ جلد از جلد ریکوریاں یقینی بنائی جائیں تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان کا احتمال نہ رہے ۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے 1999-2000 اور 2005-06 کے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ لیتے ہوئے وزارت تجارت کو ہدایت کی گئی کہ آڈٹ حکام کے ساتھ مل کر معاملات کو نمٹا دیا جائے

۔1995-96 میں بھارت سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے بھارت سے درآمد کردہ چینی کی درآمد کے حوالے سے ایک آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران پی اے سی کو بتایا گیا کہ چینی کی ایک پوری بوگی غائب کردی گئی ۔ جو ٹی سی پی کو موصول نہیں ہوئی۔ پی اے سی نے ہدایت کی کہ ریلوے اور وزارت تجارت مل کر مسئلے کو حل کریں۔

وزارت تجارت نے تجویز دی کہ عدالت کو اس مسئلے کو حل کرنے دیاجائے۔سیکرٹری تجارت نے بتایاکہ سری لنکا اور دیگر ممالک کی چاول کی فصل خراب ہوئی ہیں اس لئے پاکستان کو ہر طرف سے چاول کی ڈیمانڈ آرہی ہے ۔ اگرہماری چاول کی فصل اچھی ہوئی تو کاشتکاروں کو فائدہ ہو گا۔ ایک اور آڈٹ اعتراض کے جائزے کے دوران میاں عبدالمنان نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری ادارے اس لئے مقدمات ہار جاتے ہیں کیونکہ سرکاری وکلا دوسری پارٹی سے بھاری مراعات لے کر ایسا کرتے ہیں۔

پرویز ملک نے کہا کہ سرکاری ادارے عدالتوں میں زیر سماعت اپنے مقدمات کے لئے ایسے وکلا کی خدمات حاصل کرتے ہیں جو مخالف پارٹی سے بھاری مراعات اور فوائد حاصل کرکے سرکاری کیس کو کمزور کردیتے ہیں لہذا بہتر معاوضوں پر اچھے وکلا کی خدمات حاصل کرکے اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتاہے۔(ع ح )

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…